لیویز انچارج ظہور احمد موسیانی نے جنت نظیر سیاحتی مرکز چُٹوک کا دورہ کیا،
اس موقع پر اندرونِ ملک سے آئے سیاحوں سے ملاقات کی، صفائی ستھرائی کے بارے میں خاص تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خوبصورت علاقے، دلکش نظارے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کیلیئے عطیہ ہیں،
خوشگوار ماحول میں آکر انسان تمام غم پریشانیوں سے نجات حاصل کرلیتا ھے،
قدرتی ماحول کی حفاظت کرنا ہر شہری کا اولین فرض ھے…
مُولہ ایک قبائلی علاقہ ھے، اس علاقے کے اپنے طور طریقے، رسم و رواج اور روایات ہیں،
لہٰذا یہاں آنے والے سیاح علاقائی روایات کی پاسداری کریں…
آپ سے گزارش ھے کہ سیر تفریح کے بعد ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں…
پلاسٹک بیگز، جوس پانی کی بوتلیں ،جانوروں کے آلائش وغیرہ وادی میں اِدھر اُدھر پھینکنے کے بجائے ایک جگہ جمع کرکے رکھ دیں، تاکہ وہاں سے اس کچرے کو اُٹھاکر صحیح طریقے سے ٹھکانے لگایا جاسکے…
آپ سب کے تعاون سے ہی علاقے کی خوبصورتی برقرار رہ سکتی ھے ۔۔۔
لیویز فورس شب وروز آپکی سلامتی اور خدمت کیلیئے کوشاں رہتی ھے،
آپ لیویز فورس سے تعاون کرکے اپنی تفریح کو محفوظ اور لمحوں یادگار بناسکتے ہیں…
- Advertisement -
اسکے علاوہ چُٹوک میں اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی پر ہر وقت موجود رہنے اور سیاحوں کی کڑی نگرانی کرنے کی سخت تاکید کی…