سانپ کے کاٹنے کے انجیکشنز کی کمی نہیں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں محکمہ صحت کے وضاحتی بیان
- Advertisement -
14اکتوبر :۔محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی وضاحت کے مطابق بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں سانپ کے ڈسنے کے انجیکشن کی کوئی کمی نہیں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی کسی سرکاری اسپتال میں سانپ کے کاٹنے کے انجیکشنز کی کمی ہے محکمہ صحت کے وضاحتی بیان کے مطابق رواں مالی سال میں بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کو 3 ہزار 930 انجیکشن فراہم کیا گیا ہے جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر ڈیرہ مراد جمالی کو 450, ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر جعفر آباد کو 200, ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر نصیر آباد کو 100, ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ یار کو 100 اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر سبی کو 100 انجیکشن فراہم کیا گیا بیان کے مطابق سوشل میڈیا کی زینت بننے والی خبر جس میں نصیر آباد, جعفر آباد اور سبی میں سانپ کے کاٹنے کے انجیکشنز کی کمی کا کہا گیا ہے جو سراسر غلط ہے وضاحتی بیان کے مطابق محکمہ صحت نے ان تمام اضلاع کے ہیلتھ آفیسرز کو ڈیمانڈ کی صورت میں مزید انجیکشنز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.