- Advertisement -
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق خبر پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ انسان کہلانے کے لائق نہیں یہ ہمارے معاشرے میں انسانی شکل میں درندے ہیں . . ایسے عناصر کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا. صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر اس واقعے میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی بھی فرد ملوث ھے تواسے نشان عبرت بنایا جائےگا. صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کیونکہ صوبے کے طلباء و طالبات کے لئیے ایک اہم اور بڑی درسگاہ ھے. اس لیے اسطرح کی جامعات سے ایسی خبریں آنا. کسی سانحہ سے کم نہیں .طلباء و طالبات کی شکایت کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رھے ھے ..کہ تعلیمی معیار اور اس طرح کی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے .واقعات کے خلاف ایک اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی .جو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریگی .بعد ازاں ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ہے ..