لسبیلہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ماڈل سٹی بنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں

0

- Advertisement -

14اکتوبر :۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے لسبیلہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ماڈل سٹی بنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں لسبیلہ کے صنعتی شہر حب وندر اوتھل اور بیلہ کیلئے خصوصی ماسٹر پلان بنایا جارہاہے وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی معاونت سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جارہی ہے لسبیلہ کو تربت سٹی سے بھی خوبصورت اور زیادہ ترقی یافتہ صنعتی شہر بنانے کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے حب بائی پاس منصوبے کے تعمیراتی کام معائنے کے دوران علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو بہرام گچکی نے حب بائی پاس منصوبے کے تعمیراتی کام اور پل کی تعمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی ڈی سی لسبیلہ نے 65 کروڑ روپے کی لاگت سے حب بائی پاس منصوبے کے مختلف سیکشن پر جاری کام کا معائنہ کیا، ڈی سی لسبیلہ کو ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو نے بتایا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان کے حالیہ دورے کے موقع پر جاری کئے گئے احکامات کے مطابق حب بائی پاس پراجیکٹ کو مقررہ مدت سے قبل اپریل تک پایہ تکمیل تک پہنچایااس سلسلے میں تعمیراتی منصوبے پر کام کی رفتار تیز تر کردی گئی ہے ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے پراجیکٹ پر جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنایا جائے وزیراعلیٰ بلوچستان اس منصوبے کی تکمیل کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترجیحی بنیادوں پر منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مطلوبہ فنڈذ ریلیز کردیے ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے ساکران میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے علاوہ حبکو کا دورہ بھی کیا حب جنریشن پاور پراجیکٹ کے متعلق چائیز انجیبئرز سے بریفنگ بھی حاصل کی ،واضح رہے لسبیلہ کے ساحلی علاقے میں توانائی کا جاری اہم پراجیکٹ پاک چائنا حب پاور جنریشن پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کا کہنا ہے کہ پانچ ہزار میگاواٹ کے پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں ایک اور کامیاب پراجیکٹ ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.