- Advertisement -
دشت تحصیل دشت کے علاقہ کمبیلا و سکوزئی کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے کمبیلا اور سکوزئی بجلی فیڈز منقطع ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی ناپید عوام پانی کی بوندبوند کے لیے ترس رہے ہیں اور زمینداروں کے موسمی باغات تیزی سے خشک ہوکر انہیں کروڑوں کا نقصان ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے بلوں کا مقررڈیٹ 15 اکتوبر ہے مگر عوام اور زمینداروں کے ساتھ واپڈا حکام سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے اور ان فیڈز پر موجود صارفین کو پانی جیسے نعمت سے محروم کیا جارہا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر واپڈا حکام کا رویہ عوام اور زمیندار طبقہ کے ساتھ یہ رہا تو یہاں کے صارفین و زمیندار طبقہ واپڈا حکام کے خلاف اور ان بجلی کی فیڈز بحالی کے لیے دشت گرڈ اسٹیشن سپیزنڈ کے سامنے سبی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کرینگے بصورت دیگر تمام تر زمہ داری واپڈا حکام دشت پر عائد ہوگی۔