- Advertisement -
کو ئٹہ 13اکتو بر :ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ شبیر احمد نے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں, ایک صحت مند اور ذمہ دار معاشرہ کے قیام میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔اساتذہ کوئٹہ میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت میں بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اساتذہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی اسی ویڑن کو آگے بڑھانے کیلئے شب وروز محنت کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو اپنے تعلیمی اور سماجی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا چاہیے، اسکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اور ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے اساتذہ کے خلاف مجبوراً تادیبی و قانونی اقدامات اٹھانا پڑتا ہے- انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے پیشے کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم یافتہ صوبے کی تعمیر و تشکیل میں کلیدی کردار ادا کریں۔