عادل بازئی کے بطور لائزن اسسٹنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ، تحریک انصاف

0

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی وضاحتی بیان میں کہاگیاہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی بھی عہدے کیلئے کوئی نام وزیراعلیٰ بلوچستان کو کوئی نام نہیں دیاگیاہے ،عادل بازئی کے بطور لائزن اسسٹنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن سے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذاءپارٹی کارکنان ایسے منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں ، جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ عادل بازئی کانام پاکستان تحریک انصا ف کی طرف سے دئیے جانے کے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کی طرف سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو کسی بھی عہدے کیلئے اب تک کوئی نام نہیں دیاگیاہے بلکہ اس سلسلے میں کسی بھی عہدے پر نام کوتجویز کرنے کیلئے صوبائی گورننگ باڈی کااجلاس ہوگاجس میں متفقہ طورپر ہونے والے فیصلے کی روشنی میں نام کااعلان کیاجائے گالہٰذاءپارٹی کارکنان ایسے منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.