قاسم خان سوری بلوچستان کے عمران خان ہیں ،گل حمید خان نیازی

0

- Advertisement -

 پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل میڈیا ایڈوائزر گل حمید خان نیازی نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگوںکی محبت واحترام مجھے یہاںکھینچ لاتی ہے ،قاسم خان سوری کے ساتھ یہاں کے عوام کا لگاﺅ مثالی ہیں ،قاسم خان سوری بلوچستان کے عمران خان ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے ہمراہ کوئٹہ آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی میں کوئٹہ آتاہوں تو یہاں کے باسیوں کی محبت ،احترام اور جذبے کے ساتھ میری محبت فطری بن جاتی ہے اور آج بہت فخر محسوس کررہاہوں کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے استقبال کے لئے ایک جم غفیر یہاں جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں کی عوام کس قدر ان سے محبت ،پیار ،احترام اور فخر کرتے ہیں۔میں سمجھتاہوں کہ قاسم خان سوری حقیقی معنوں میں بلوچستان کے عمران خان ہیں اور انہوں نے جن مشکل حالات میں پارٹی کو اپنی زندگی دی اور منظم ومضبوط کرنے کیلئے کرداراداکیا اس پر بلوچستان کے عوام کے علاوہ ہم ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران ،عہدیداران ان پر فخر کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بطور سینٹرل میڈیا ایڈوائزر میں بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پرآواز بلند کروں گاتاکہ بلوچستان کے عوام کو بھی ضرورت زندگی کے تمام وسائل ان کی دہلیز پر مہیا ہوسکے۔پاکستان تحریک انصاف کے ممبران ،عہدیداران اور کارکنان نے سینٹرل میڈیا ایڈوائزر گل حمید خان نیازی کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ ہمیں ایسے لیڈرز پرفخر ہیں جو اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے ہمارے مسائل کے حل اور حوصلہ افزائی کیلئے کوئٹہ آئے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ یہ تسلسل جاری رکھیںگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.