
- Advertisement -
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزرسیکرٹری ملک خدابخش لانگونے کہاہے کہ بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت کے خلاف بلوچستان بھر کے تمام طبقات کے لوگ کشمیریوں کے ساتھ مشکل گھڑی شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں بھرمیں بھارت کے مکروہ چہرے کودنیا بھر کے سامنے بے نقاب کرکے کشمیریوں کے سفیرکابخوبی حق ادا کردیاہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ملک خدابخش لانگو نے کہاکہ بھارت کاجنگی جنون خطے میں جنگ کا باعث بن سکتاہے ۔مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے ،موبائل فون اورانٹرنیٹ کنکشن معطل کرنے باوجود بہادر کشمیری عوام پاکستانی پرچم لہرا تے ہوئے ہرروز کرفیو توڑ کر بھارت کویہ پیغام دیتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بنے گا۔،پاکستان کانعرہ بہت جلد حقیقت میں تبدیل ہونے والا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی انسانی حقوق کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی، سینیٹ اورقومی اسمبلی کے فلور پرمقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اورمظالم کو احسن انداز میں اجاگرکے ثابت کردیاکہ بلوچستان کے عوام اور ممبران پارلیمنٹ کشمیریوں کی ہرمشکل گھڑی میں غیرمتز لزل حمایت کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کاحل اقوام متحد ہ کی قرارادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات اورامنگوں کے بغیرممکن نہیں ۔