سرکاری ملازم خود کو بادشاہ نہ سمجھے، جعفر خان کاکڑ

0

- Advertisement -

تاجر ایکشن کمیٹی بلوچستان (ر) کے مرکزی چیئرمین جعفر خان کاکڑ نے دکی میں ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کی جانب سے پرامن دھرنا اورمظاہرین پر ہونے والے فائرنگ کے حملے مظاہرین کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری ممالک میں احتجاج عوام کا ہے سرکاری ملازم خود کو بادشاہ نہ سمجھے سرکاری ملازم کو عوام کی خدمت کیلئے تنخواہ دیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر ان کو اس طرح تشدد کا نشانہ بنیا جائے گا تو ہم اس کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے صوبائی حکومت واقع کی تحقیقات کرکے ملوث افسران اور لیویز اہلکاروں کیخلاف کارروائی کریں بصورت دیگر بلوچستان سمیت ملک کے تمام تاجر برداری کے ساتھ ملکر احتجاج کا اعلان کرینگے انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ علاقے میں امن ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے مگر کسی بھی سرکاری ملازم کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پرفائرنگ کرکے زخمی کریں عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے سرکاری ملازم کسی بھی پوسٹ پر ہووہ عوام کے ملازم ہے اس کو عوام کے خدمت کرنے کیلئے تنخواہ دیا جاتا ہے لیکن سرکاری افسران کو بادشاہ سمجھتے ہیں اب اس طرح کے سلسلے چلنے نہیں دینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.