سراوان پریس کلب مستونگ کے  نو منتخب کابینہ کے تقریب حلف برداری

0

- Advertisement -

مستونگ/ سراوان پریس کلب مستونگ کے  نو منتخب کابینہ کے تقریب حلف برداری کے مہمان خاص  چیف آف محمد شہی قبائل سردار عظیم جان محمد شہی پریس کلب کے صدر فیض درانی  اعزازی مہمان بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری واجہ منظور بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اسلم بلوچ  جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر مولانا سعید الرحمٰن فاروقی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنما میر اقبال زہری  جے یو آئی (نظریاتی )  کے مرکزی سیکرٹری مالیات مولانا عبدالستار آزاد  قوم پرست رہنما میر سکندر ملازئی آل ملازمین اتحاد کے چیئرمین و ایپکا کے صوبائی نائب صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی ممتاز قانون دان  حمید بنگلزئی ایڈوکیٹ  سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حاجی عزیز احمد سرپرہ سجاد احمد دہوار ڈاکٹر فیصل منان  آبی زئی   نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اورمعاشرہ کی آنکھ ہوتی ہے جو معاشرے میں ہونے والے ناانصافیوں مسائل  کو اپنے قلم سے اجاگر کر تے ہیں جس سے معاشرہ کی صحیح و مثبت  اصلاح کو تقویت ملتی ہے   سراوان پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ حق وسچ  کا ساتھ دیا اور کبھی اپنے اس مقدس پیشے میں خیانت نہیں کی  اور ہمیشہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا نامساعد حالات میں بھی غیر جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے صحافتی امور خوش اسلوبی سے نمٹایا جو خراج تحسین کے مستحق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سراوان پریس کلب میں نومنختب کابینہ کے حلف برداری کے  پر وقار تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا  قبل ازیں مہمان خاص سردار عظیم جان  محمد شہی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا جبکہ اسٹیج پر  اسسٹنٹ کمیشنر مستونگ حبیب الرحمٰن لونی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم سرپرہ   ڈائریکٹر زراعت آغا رضا شاہ  بی این پی کے ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل جے یو آئی کے مرکزی رہنما رئیس غلام حیدر آبی زئی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ سئینر صحافی عطااللہ بلوچ ایکسئین بی اینڈ آر ملک خالد یوسفزئی ایکسین   ایکسئین اری گیشن غلام  سرور بنگلزئی ایس ڈی او پی ایچ ای ملک داد محمد خواجہ خیل بی اے پی کے ڈویژنل رہنما میر رفیق لہڑی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر رئیس غلام صدیق آبی زئی  دشت پریس کلب کے صدر عبدالخالق  بنگلزئی بلوچستان یونیورسٹی مستونگ کیمپس کے کوراڈینٹر غلام مصطفٰی شاہوانی پرنسپل ٹی ٹی سی حاجی محمد عارف ڈی ڈی او تعلیم احکام الدین ساتکزئی جے یو آئی کے مرکزی رہنما میر لطیف محمدحسنی بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر جہانگیر منظور بلوچ بی ایس او پجار کے زونل آرگنائزر شکیل بلوچ  ناصر بلوچ نثار بلوچ  پرنسپل پائلٹ سکول عرض محمد بنگلزئی جماعت اسلامی کے رہنما عبدالعابد رند ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل چیئرمین اسحاق لہڑی ٹکری عبدالصمد شاہوانی پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر رحمت اللہ دہوار ظفر بلوچ  ایم ایس ڈی ایچ کیو شیراحمد جمالی جی ٹی اے کے ضلعی صدر حاجی حلیم  سارنگزئی پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ضلعی صدر میر احمد بلوچ پی ایچ ای لیبر یونین کے سعید لہڑی پی ایم اے مستونگ کے چیئرمین حاجی افتخار آبی زئی حافظ عبدالقادر قریشی سیسا کے جنرل سیکرٹری  سیف الدین ساتکزئی سابق کونسلر  چیئرمین مقصود بلوچ   ایس ایچ او سٹی عبدالقدوس آبی زئی    ماما نوراحمد بنگلزئی  اور دیگر بھی موجود تھے     مقررین نے کہا کہ  نے آج دنیا میں میڈیا وار ہے اور صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ صحافت کو ریاست کی چوتھا ستون بھی قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزاد صحافت اور  صحافیوں کی ہر سطح پرحوصلہ  افزائی کی اور انکے جائز مسائل کو حل کرنے کے لیئے کوشاں رہے اور  سراوان پریس کلب مستونگ کے صحافیوں کی بہترین رپورٹنگ اور ہمہ وقت عوام کے بنیادی مسائل میڈیا کے زریئعے اجاگر کرنے میں بہت مدد مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے بعد مستونگ واحد ضلع ہے جسکی پریس کلب ہمیشہ فعال کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں اور صحافی ہمیشہ عوامی مسائل اجاگر کرنے میں محترک رہتے ہیں کیونکہ معلومات تک رسائی عوام کا آئینی حق ہے ہماری اولین خوائش ہے کہ سراوان پریس کلب کے صحافی برادری مستونگ کے عوام کی حقیقی اور بنیادی مسائل کی اپنی قلم کے ذریعے بلا خوف و خطر نشاندہی کرے کیونکہ مسائل کو پوائنٹ آوٹ کیے بغیر انکی حل تک پہنچنا ممکن نہیں انھوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ سراوان پریس کلب مستونگ کے صحافیوں سمیت بلوچستان کے تمام پریس کلبز کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس عظیم پیشہ اور ریاست کا چوتھا ستون ہے آج کے اس دور جدید اور گلوبل ورلڈ میں میڈیا کی اہمیت کردار اورضرورت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کر سکتاانھوں نے کہا کہ ایک فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں صحافیوں کا اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے جو اپنے قلم کے ذریعے معاشرے میں پائی جانے والی نا انصافیوں سماجی برائیوں کے خ اتمے اور عوام کی بنیادی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور معاشرے کے ترقی میں حائل رکاوٹوں کو آشکار کرنے سے ہی ان معاشرتی مسائل کی حل اور ان پر قابو پایا جا سکتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.