
- Advertisement -
پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پراسٹے جاری کرنے کی خوشی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے میٹھائی تقسیم کی گئی اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیاگیا ۔مظاہرے کی قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالباری بڑیچ، سینئر نائب صدر ظہور آغا ،نائب صدر نظر بلوچ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اخترمندوخیل ،عبدالغفار کاکڑودیگر کررہے تھے ۔اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ڈول کی تاپ پرروایتی رقص بھی کیا ۔اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عبدالباری بڑیچ ودیگر نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے اسٹے جاری کرنا کوئٹہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،قاسم خان سوری نے یہاں سے منتخب ہونےوالے سابقہ نمائندوں کے برعکس کوئٹہ کے عوام کے حقوق کے لئے جس انداز میں آواز بلند کی اس کے بدولت وہ عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکاہے جس کا عکس ہم نے 27ستمبر کے فیصلے کے بعد عوامی ردعمل میں دیکھاہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے جس جوش ،جذبے اور نئے ولولے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جشن اور خوشی کااظہار کیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ ان کے دلوں میں قاسم خان سوری کے کردار کے لئے بہت احترام ہے آج اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ اگر قاسم سوری 2023ءمیں بھی اسی حلقے سے منتخب ہوکر اپنے حلقے کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ہمیشہ سے کوئٹہ کے باسیوں کو یہاں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں کی جانب سے نظرانداز کیاگیاہے لیکن جس جوش اور جذبے کے ساتھ 2018ءکے عام انتخابات میں کوئٹہ کے عوام نے قاسم خان سوری کو منتخب کیا اسی جذبے کے ساتھ آج بھی کوئٹہ کی عوام قاسم خان سوری کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ ہروقت مشکل گھڑی میں ان کاساتھ دیںگے ،انہوں نے کہاکہ قاسم خان سوری سے یکجہتی کیلئے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد سے یہ واضح ہوتاہے کہ موصوف نے جس انداز میں یہاں کے عوام کی حقیقی ترجمانی کی کوئٹہ کے لوگ قاسم خان سوری کواپنا ہیرو سمجھتے ہیں موصوف نے جس حالات میں پی ٹی آئی بلوچستان کو فعال اورمنظم کرنے کیلئے جدوجہد کی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عوام کی ترجمانی جماعت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئی ہے ۔اس موقع پرلالا غلام محمد بڑیچ،ڈاکٹر ظہیر ،قاری عبیداللہ درانی ،یونس ترین ،واحد بڑیچ ،عبداللہ اچکزئی ،ڈاکٹر طحہ کاکڑ،عالم خان ،پار الدین ودیگر بھی موجود تھے ۔