- Advertisement -
دکی ڈی آفس کے قریب مین روڈ پردیوار کی تعمیر کے خلاف آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی جانب سے دھرنادیاگیااسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ کا لیویز فورس کے ہمراہ حملے اور لیویز فورس کی ہوائی فائرنگ ،انجمن تاجران کے ضلعی صدر شاہ محمد ناصر سمیت 3 افراد کلاشنکوف کے بٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔ڈی سی آفس کے قریب زمان روڈ کے مین چوک پر سیکورٹی خدشات کے پیش نذر ضلعی انتظامیہ نے دیوار تعمیر کرنا شروع کی جس کے خلاف آل پارٹیز اورانجمن تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے شہر کی تمام دکانیں بند کر کے شٹر ڈاﺅن ہڑتال شروع کر دی واقع کے خلاف آل پارٹیز اور انجمن تاجران نے صبح 9 بجے جائے وقوع پر دھرنا دیا ۔جس کے بعد دکانداروں نے دکانیں بند کر کہ دھرنے میں پہنچے دھرنا جاری تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر پر امن دھرنا مظاھرین پرحملہ کردیااور لیویز فورس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیئے ہوائی فائرنگ شروع کر کے لوگوں کو کلاشنکوف کے بٹ مارنے شروع کر دیئے لیویز کی لاٹھی چارج بٹ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی۔کلاشنکوف کے بٹ لگنے سے آل پارٹیز کے ضلعی چئیر مین حاجی عزت خان ناصر اور انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے لیویز نے ہوائی فائرنگ کے بعد دھرنا مظاھرین کو منتشر کر دیئے۔دھرنا مظاھرین کا مطالبہ تھا کہ مین روڈ میں دیوار کی تعمیر سے روڈ ٹریفک کے لیئے بند ہو جائے گا جبکہ اسی روڈ میں واقع 50 کے قریب دکانیں بھی ہمیں مجبورن بند کرنی پڑے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں ڈی سی دکی قربان علی مگسی کے آفس جاکر ایک گھنٹہ انتظار کیا مگر انہوں نے ہمارے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت مین روڈ کو بند نہیں کرنے دیں گے اگر ڈی سی آفس کی سیکورٹی کا کوئی مسلہ ہے تو دیوار کے ساتھ خار دار تار نصب کر کہ سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔