
- Advertisement -
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،اے این پی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں ، ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات کا سدباب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے رفیع اللہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم باغ میں گزشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے رفیع اللہ کاکڑ کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رفیع اللہ کاکڑ جیسے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرنا افسوسناک عمل ہے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ تشدد کی سیاست سے نفرت کی ہے ہم حکومت میں اس لئے آئیں کہ کہ بلوچستان اور خاص کرپشتون علاقوں میں جوصورتحال در پیش ہے ان پرقابو پا یاجاسکے اور امن لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیںعوامی نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعتیں ملکر امن وامان کی صورتحال پر قابو پالیں گے ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات کی روک تھام ہماری ذمہ داری ہے اور ان واقعات پر قابو پانے کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں رفیع اللہ کاکڑ کے قاتلوں کو جلدگرفتار کیا جائے گا بعد میں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما شکور کاکڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کااظہار کیا بعدمیں پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر صدیق سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اورآئندہ بھی عوام کے حقوق کیلئے ہرفورم پرجائیںگے انہوں نے کہا کہ چستان حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ہم نے ہمیشہ عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں مسلم باغ اور دیگرعلاقوںمیں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات کا سدباب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔