کوہلو، ٹریفک کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کرگیا

0

- Advertisement -

کوہلوشہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کرگیا شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا شہر بھر میں غیرقانوں تجاوزات اور مین شاہراہ کے دونوں اطراف غیرقانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا شہریوں کے لئے درد سر بن گیا ٹریفک چوک‘مال منڈی ‘بینک چوک سمیت مختلف علاقوں میں صبح اور دوپہر کے اوقات میں سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس کی وجہ سکول کے بچوں سمیت دیگر شہریوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے‘ڈپٹی کمشنر کوہلو‘ ایس پی کوہلو سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک چوک سے لیکر بینک چوک تک مین شاہراہ پر غیرقانونی پارکنگ کرنے والے گاڑی مالکان‘اور ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں آسانی ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.