
- Advertisement -
نوشکی ،وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے غیر آئینی قیام کے خلاف نیشنل پارٹی نوشکی کے زیر اہتمام شہر میں ریلی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ ریلی نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار کے ضلعی آفس سے نکل کر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب نوشکی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی۔احتجاجی مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے رخشان ڈویژن کے ریجنل سیکرٹری و صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر فاروق بلوچ، ضلعی صدر ظاہر خان بلوچ، تحصیل صدر رمضان حسنی، بی او بچار کے سی سی ممبر وکرم بلوچ،نیشنل پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری قاسم مہر جمالدینی ،نیشنل پارٹی کے ضلعی لیبر سیکرٹری حاجی دین جان سارنگزئی نے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نااہل وزیر اعلی بلوچستان کے ایما پر بلوچستان میں وفاقی حکومت مداخلت کررہی ہیں۔بلوچستان کے نام پر خالی خولی نعرہ لگانے والوں کا آج نیشنل کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر خاموشی باعث تعجب ہے ۔ وفاق کا بلوچستان کی اختیارات میں مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ وفاقی اس غیر قانونی پالیسی کو بلوچستان کے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے نیشنل پارٹی اپنے عوام کے ساتھ ہے بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی عملہ پہلے سے موجود ہے اور عرصے دراز سے صوبائی حکومت کی ماتحت چل رہا ہے۔اس کے باوجود وزیر اعلی بلوچستان کے موجودگی میں وزیراعظم کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں بلوچستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت باعث تشویش اور قابل مذمت ہے ا اور بلوچستان کے نااہل وزیراعلی اپنے اختیارات اور قومی حقوق اور وسائل کو خود سرنڈر کر رہے ہےں جو کہ بلوچ اور بلوچستان دشمن اقدامات کے واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم نے صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد بھی مخالفت اور رول بیک کرنے کی کوشش ہورہی ہے جو کہ صوبوں اور قوموں کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے قومی حقوق اور اپنے عوام کی پاسبان پارٹی ہے۔نیشنل پارٹی ملک بھر میں وفاق کا نیشنل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے خلاف تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔