بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ، ملک خدابخش لانگو

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں کشمیر کی خصوصی حثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے کشمیر کے بیگناہ شہریوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ہے بھارت پیسے کے ذریعے بلوچستان میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کروا رہا ہے جس کو صوبائی حکومت سیکورٹی فورسز اور عوام نے ناکام بنادیا ہے صوبائی حکومت کی کاوشوں سے بلوچستان کے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی میں مضمر ہے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جنرل اسمبلی میں جرات اور بہادری سے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا مسلمان سمیت ہر مذہب اور فرقے کے لوگ آج پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کی تعریف کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور ترجمانی کا حق ادا کیا ہے اس سے قبل پاکستان کے کسی وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں ایسی بے لاگ اور دلیرانہ تقریر نہیں کی انہوںنے کہا کہ کشمیر میں بھارتی حکومت تمام تر انسانی و اخلاقی روایات کو پامال کرتے ہوئے ظلم و بربریت کی حدیں پار کر چکا ہے مظلوم کشمیریوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے بھارت نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے قراردادوں کی پامالی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل بنادیا ہے بھارتی مظالم پر پاکستانی عوام ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا کشمیر پاکستان اٹوٹ انگ ہے اورانشاءاللہ بہت جلد کشمیر میں بھی پاکستانی پرچم لہرائے گاہم تمام پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مالی جانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.