رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں کل 1796نئے اور 665 جاری منصوبے شامل ہیں وزیراعلی بلوچستان

0

- Advertisement -

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ مالی سال 2019-20ء کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ترقیاتی منصوبوں پر فوری پیشرفت اور جلد عملدر;200;مد موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ صوبے میں ترقی کا عمل روانی سے چل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں مالی سال 2019-20ء نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی، چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ریٹائرڈ) فضیل اصغر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار نے اجلاس کو بتایا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں کل 1796نئے اور 665 جاری منصوبے شامل ہیں ، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بہترین مانیٹرنگ کی ضرورت ہے تاکہ تمام ترقیاتی اسکیموں کی بروقت اور احسن تکمیل ہوسکے، اس ضمن میں محکموں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تمام متعلقہ امور کا بخوبی جائزہ لیں تاکہ ایک بہترمیکزم سے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور جلد تکمیل میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، وزیراعلیٰ نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات اور محکمہ مواصلات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں محکموں کی ترقیاتی اسکیموں پر جلد پیشرفت اورعملدر;200;مد میں اہم کردار ہے ، دونوں محکموں نے پوری مستعدی سے تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے حوالے سے خود متحرک رکھنا ہے تاکہ عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکے، اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ پی ایچ ای کے 22، محکمہ ;200;بپاشی کے 124اور محکمہ بلدیات کے پانچ ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.