پی ٹی آئی بلوچستان کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ، پاک چین دوستی کا کیک کاٹا گیا

0

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیراہتمام وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالباری بڑیچ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین ،ملک عبدالغفار کاکڑ،زین العابدین خلجی ،قاری عبیداللہ ،ادریس تاج ،نور خلجی ،نجیب بڑیچ ،بلال اچکزئی ،عالم خان ودیگر کررہے تھے ۔مظاہرے نے اس موقع پر جھنڈے ،بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی سے متعلق نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباری بڑیچ کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جس انداز میں پاکستان ،کشمیر اور امت مسلمہ کی حقیقی سفیر بن کر ترجمانی کی اس پر صرف پاکستانی قوم نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں اور جن الفاظ سے اسلام کے حقیقی مفہوم ،معنی کو بیان کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔اسلام کے نام پر 70سالوں سے مدارس اور مساجد کو اپنے مفادات کی خاطر استعمال کرنے والوں کا چہرہ ایسا بے نقاب کیا کہ ان کے اپنے ہی ورکرز ان کی بجائے عمران خان کو اسلام کا حقیقی ترجمان تسلیم کرنے لگے ہیں اور جس انداز میں کشمیر میں جاری ظلم ،بربریت اور جبر کے خلاف آواز بلند کی آج ہر کشمیری کے زبان پر دعا اور دل میں عمران خان کےلئے احترام اور محبت موجود ہیں ۔بعدازاں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے چین کی 70یوم آزادی کے موقع پر پاک چین دوستی کا کیک کاٹا گیا اور اس عزم کااعادہ کیا گیا کہ تاقیامت پاکستان اور چین کی دوستی ایسی زندہ اور تابندہ رہے گی کیونکہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے 1949ءمیں پہلی مرتبہ چین کو بطور ایک ملک تسلیم کیاتھااور اگر تاریخ پر نظردوڑائی جائے تو پاکستان اور چائنا نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیابالخصوص 1965ءاور 71ءکی جنگ میں پاکستانی بھائیوں کی جس انداز میں مدد کی آج بھی انہیں تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد کیاجاتاہے ۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین نے کہاکہ جس طرح چائنا کی ترقی ،کامرانی کا سہرا چیئرمین ماﺅزتینگ کو جاتاہے خاص کر 1934ءکے اس لانگ مارچ میں جس میں 84ہزار افراد کے بعد انقلاب کیلئے قربانی دینے والے صرف 8ہزار افراد رہ گئے تھے بلکہ پاکستان میں اس کا عکس عمران خان ہیں کہ جس نے2014ءمیں 126دن کا دھرنا دیکر عوام میں ایسا شعور اجاگر کیا جس میں 25جولائی 2018ءکو اپنے ووٹ سے پاکستان کے آزمائے ہوئے مذہب پرست ،قوم پرست اور کرپٹ ٹولے کو مسترد کرکے تبدیلی کے سفر کے ہمسفر بنے ۔انہوں نے کہاکہ جس محنت سے وزیراعظم عمران خان اور اس کی ٹیم ملک کی ترقی اور کامرانی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر اور مسلمانوں کی آواز بنے ہیں اس پر فوری قوم مبارکباد کی مستحق ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے وطن کی خدمت جاری رکھیںگے ۔اس موقع پرکارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.