1489اساتذہ کی کنٹریکٹ میں ایک سال کے اضافے کی منظوری بھی دےصوبائی کابینہ

0

- Advertisement -

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں چیف منسٹر ایجوکیشن انیشیٹیو کے تحت 100ہائی اسکول اور 200مڈل اسکولز کے انفراسٹرکچر اور معیار کو بہتر بنانے کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی جبکہ گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن کے تحت کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے 1489اساتذہ کی کنٹریکٹ میں ایک سال کے اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی جس سے دورافتادہ علاقوں میں اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے مسائل سے احسن انداز سے نمٹنے اور بہتر ہیومن ریسورس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی جبکہ موسم سرما اور موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران اساتذہ اور دیگر اکیڈمک اسٹاف کے کنوینس الاؤنس کی بحالی کی منظوری بھی دے دی گئی، محکمہ تعلیم میں ٹائم اسکیل کے تحت تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.