میڈیکل اسٹوروں پر چھاپہ

0

- Advertisement -

پشین۔ڈپٹی کمشنر میجر (ریٹائرڈ) اورنگزیب بادینی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف زرکون نے بدھ کے روز پشین شہر کے مختلف میڈیکل اسٹوروں پر چھاپہ مارکر ادویات چیک کیں جبکہ متعدد مشتبہ ادویات قبضے میں لیکر نمونے جانچ کیلئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوادیئے گئے۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر سمیت ڈی ایچ او پشین اور میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی انکے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ایسی ادویات ہر گز نہ رکھیں جن سے انسانی جانوں کو خطرات درپیش ہوں

Leave A Reply

Your email address will not be published.