2019ء صوبے میں لائیو اسٹاک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا صوبائی مشیرمٹھا خان کاکڑ

0

- Advertisement -

صوبائی مشیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان لائیواسٹاک ایکسپو 2019ء صوبے میں لائیو اسٹاک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔صوبے میں لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر لائیو اسٹاک کی بہتری کیلئے اقدامات اْٹھا ئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان لائیواسٹاک ایکسپو 2019ء کے سلسلے میں صوبائی کمیٹی برائے بلوچستان ایکسپو 2019 کے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی اعجاز سنجرانی چیئرمین صوبائی کمیٹی برائے بلوچستان لائیو سٹاک ایکسپو 2019 کی حیثیت سے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019ء کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا اورایکسپو کے امور کی نگرانی کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔اس موقع پروزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی اعجاز سنجرانی نے کہا کہ صوبے میں لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور پر ائیویٹ سیکٹرکے اشتراک سے شعبے کی بہتری میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔شرکاء کو سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لائیو اسٹاک ایکسپو منعقد کیاجارہا ہے۔جس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ایکسپومیں بیرونی ممالک کی مختلف کمپنیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ایکسپو میں مختلف قسم کے جانوروں کی افزائش نسل اقسام اورروز زمرہ کی ضروریات کے حوالے سے خصوصی آگا ہی مہم کا انعقاد بھی کیاجائے گاجہاں ملکی اور بیر ونی ممالک کے ماہر ین اپنی تجا ویز دیں گے۔دوستن جمالدینی نے مزید کہا کہ ایکسپو کا انعقاد صوبے میں لائیو اسٹاک کی ترقی اور نجی شعبے کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا اپنے خطاب میں صوبائی مشیر مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی اورمحکمہ کی دن رات کو ششوں سے صوبے میں پہلی مرتبہ لائیو اسٹاک کے حوالے سے ایکسپو کا انعقاد ہورہا ہے جوکہ خوش آئند ہے انہوں نے کمیٹی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ایکسپو کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.