- Advertisement -
کوئٹہ ۔ضلعی انتظامیہ و ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کی جانب سے بدھ کے روز مغربی بائی پاس کے علاقے میں غیرقانونی اور آبادی کے قریب قائم کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات کی خصوصی ہدایت پر کی جانے والی کارروائی کے دوران متعلقہ حکام نے مختلف کرش پلانٹس کا اچانک دورہ کیا اور قانونی دستاویزات کے بغیر و غیر قانونی طور پر کام کرنے پر متعدد کرش پلانٹس کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ کرش پلانٹس کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرنے اور مکمل کلیئرنس تک ہرگز پلانٹس نہ کھولیں بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔