- Advertisement -
قلات۔ ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء ملک محمود یار شاہوانی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار شاہوانی قبیلے کے رہنماؤں سردار اسد جان شاہوانی میر غلام نبی شاہوانی میر ممتاز شاہوانی میر عمرحیات شاہوانی میر غلام حسین شاہوانی میر محبوب شاہوانی ٹکری عبدالستار شاہوانی وڈیرہ عثمان شاہوانی ودیگر نے کہاکہ ملک محمود یار شاہوانی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کریں کوئٹہ جیسے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گرد مسلح دندناتے پھر رہے ہیں مصروف اور کاروباری علاقے میں ملک محمود شاہوانی پر مسلح افراد کی سر عام فائرنگ سمجھ سے بالاتر ہے حکومت عوام کے جان ومال کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں قبائلی و سیاسی رہنماء محفوظ نہیں تو عام عوام کا کیا حال ہوگا انھوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے حکومت حملہ میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں اگر حکومت نے حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا تو شاہوانی قبیلے احتجاج پر مجبور ہونگیں وزیر اعلی بلوچستان وزیر داخلہ آئی جی پولیس واقع کا نوٹس لیں