بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ریونیو نےریکارڈوصولی کرلی ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی

0

- Advertisement -

نصیرآباد ۔2 اکتوبر 2019
نصیرآباد میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ریونیو نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی کی سربراہی میں ریکارڈوصولی کرلی ہے اوچ پاورپلانٹ ڈیرہ مرادجمالی نے رجسٹری (ریونیو)کی مد میں 43کروڑ سے زائد رقم کی چیک ڈپٹی کمشنر کے حوالے کردی گئی جو حکومت بلوچستان کے خزانے میں جمع کردی گئی ڈپٹی کمشنر نصیرآبا دظفرعلی ایم شہی کی نگرانی میں محکمہ ریونیو نصیرآبادنے ریونیوٹیکس وصولی کےلئے تمام اسسٹنٹ کمشنر زتحصیلداران قانون اورپٹواریز کو سخت احکامات صادرفرمائے تھے جس پر محکمہ ریونیو کے عملے نے عشرآبیانہ ٹیکس کی وصولی کےلئے دن رات کوششیں تیز کردیں کروڑوں روپے کا ٹیکس وصول کرلیا جس کے باعث اس سے پورے نصیرآباد ڈویژن سے ضلع نصیرآباد ریونیوٹیکس وصولی میں سب سے پہلے نمبرپرآگیاجس میں تحصیلدارڈیرہ مرادجمالی بہادرخان کھوسہ کی محنت بھی قابل ذکرہے جس نے ضلع نصیرآباد کے تمام تحصیلداروں کی نسبت سب سے ذیادہ صوبائی خزانے میں ٹیکس کی رقم جمع کروائی جس پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے ان کےلیے تعرفی سند دینے کا بھی اعلان کیا اوران کی محنت کو سراہایاڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی اوراوچ پاورپلانٹ کے درمیان رجسٹری کی مد میں رقم کی وصولی کےلئے متعددبارمیٹینگز بھی منعقدہوئی تھیں بلا آخرڈپٹی کمشنر ظفرعلی ایم شہی کی جدوجہد اورمحنت رنگ سے آئی اوچ پاورپلانٹ نے محکمہ ریونیونصیرآباد کو رجسٹری کی مد میں 43کروڑ23لاکھ سے زائدرقم کا چیک جاری کردیا اوچ پاورپلانٹ کے ایڈمنسٹریشن انچارج محمدطارق جمالی اوچ پاورپلانٹ کے وکلاء اورنیشنل بینک ہیڈکراچی کے آفیسرنے 43کروڑ23لاکھ روپے سے زائد رقم کی چیک ڈپٹی کمشنر ظفرعلی ایم شہی کے حوالے کردیاوصول کردہ چیک کی رقم صوبائی خزانے میں جمع کروادی گئی اس موقع پر تحصیلدار بہادر خان کھوسہ بھی موجودتھے ڈپٹی کمشنر ضلع نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے بتایا کہ سال 2018-19 میں آبیانہ کی مد میں نصیرآباد18 لاکھ 98ہزار روپے عشر کی مد میں 63لاکھ 35ہزار2 روپے جبکہ ذرعی انکم ٹیکس کی مد میں 70لاکھ 82ہزار روپے وصول کئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.