
- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب ایگل اسکواڈ اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک پولیس اہلکار شہید تین زخمی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے کمشنر آفس کے قریب پولیس اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل کو مشکوک سمجھ کر پیچھا کیا تو حملہ آوروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگئے دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ایک پولیس اہلکار غلام محمد شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکار عبدالمنان،میر احمد اور محمد نیاز زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز نے ادارے کو گھیرے میں لے لیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔