تمام سرکاری ملازمین لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

0

- Advertisement -

چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر )فضیل اصغر نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ افسران لوگوں کی خدمت کے لیے بیٹھے ہیں اور اپنے دروازے لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے ہمیشہ کھلے رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات کے علاوہ تمام صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان نے لوگوں کی شکایات سننے کے لئے پاکستان سٹیزن پو رٹل کے نام سے ایک سیل قائم کیا ہوا ہے جس میں موبائل ایپ، ای میل اور دوسرے ذرائع سے شکایت درج کرا سکتے ہیں اس کی نگرانی وزیراعظم پاکستان خود کر رہے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت کی کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے سے لوگوں کی جو بھی جائز شکایات ہیں ان کو فوری طور پر حل کریں تاکہ لوگ اپنی شکایات سے متعلق مکمل طور پر مطمئن ر ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں تعلیمی معیار صحت پینے کا صاف پانی جیسے بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ لوگوں کی مشکلات ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں انھوں نے ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ترقیاتی اسکیموں کی رفتار اور اور معیار کی نگرانی کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے تمام سیکرٹریز اور کمشنرز کو ہدایت کی کہ ماہانہ بنیادوں پر پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے باقاعدہ اجلاس منعقد کیا کریں اور اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کیا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.