ایگل اسکواڈ نے جان قربان کرکے لورالائی کو تباہی سے بچا لیا، خدابخش لانگو

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے لورالائی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایگل اسکواڈ اہلکاروں نے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے لورالائی کو تباہی سے بچا لیاہمیں اپنے شہداءپر فخر ہے جن کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دینگے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیںگی صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے دہشت گردی کے خاتمے اور بحالی امن کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ دہشت گردی کے عفریت سے ہمیشہ کے لیے نجات مل سکیںدھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہے زخمیوں کو اللہ پاک جلد صحتیاب کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.