
- Advertisement -
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں تاج روڈ پربم دھماکے نتیجے میں جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءمولانامحمد حنیف سمیت 3افراد جاںبحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال چمن منتقل کردیاگیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چمن دھماکے میں جمعیت کے رہنماءمولانا محمد حنیف سمیت تین افراد کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز سرحدی شہر چمن کے علاقے تاج روڈ پر واقع جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءمولانامحمد حنیف کے دفتر کے سامنے زوردار بم دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افراد موقع پر جاںبحق جبکہ مولانامحمد حنیف سمیت 13افراد زخمی ہوگئے ہیں لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم مولانامحمد حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ،دھماکے میں جاںبحق ہونے والوں میں جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءمولانامحمد حنیف ،عبدالباری ولد عبدالقیوم اور عزت اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں محمد ہارون ولد جمال خان ،فضل ولد خدائے داد، اصغرخان ولد محمد علی ،عارف ولد عبدالخالق ،گل محمد ولد فضل کریم ،مطیع اللہ ولد شفیع ،احمد اللہ ولد حاجی اللہ داد ،محبوب ولد غلام دستگیر، دارو خان ولد فضل محمد ،عبید اللہ ولد گل باران ،شیر جان ولد گل داد ،عبداللہ ولد حاجی نذر زخمی ہوگئے ہیں ۔دھماکہ اس قدر شدید تھاکہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتیںبھی دھماکے سے متاثر ہوئیں ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چمن دھماکے میں جمعیت کے رہنماءمولانا محمد حنیف سمیت تین افراد کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جائے،مولانا محمد حنیف ایک اچھے عالم دین اور نفیس انسان تھے انہوں نے کہاکہ مولانا محمد حنیف کی وفات سے صوبہ ایک مخلص سیاستدان اور عالم دین سے محروم ہو گیا ہے،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ءکرے ،انہوں نے ہدایت کی بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولتیں دی جائیں ۔