
- Advertisement -
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے چمن میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو نگے صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ہماری تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیںمعصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشتگروں کا آخری حد تک تعقب کیا جائے گا صوبائی حکومت پاک فوج و دیگر قانون نافز کرنے والے ادارے اور عوام ایک پیج پر ہے ملک و صوبے سے دہشتگروں کو ختم کرکے دم لینگے انہوںنے کہا کہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے۔بزل دشمن معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر اپنے پاک عزائم کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعامغفرت ، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کیا ہے ۔