عمران خان نے مظلوم کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی، ڈاکٹر منیر بلوچ

0

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اقوام متحدہ کے جنرل باڈی میں تقریب کے دوران بیان کیا گیا نکتہ نظر کا نہ صر ف پی ٹی آئی کی بلکہ پوری قوم اورکشمیر ی عوام کا موقف ہے عمران خان نے مظلوم کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی ،عمران خان نے حقائق کو بلاخوف عالمی دنیا کےسامنے بیان کیا ان کے اس موقف پر نہ صر ف یہ کہ پاکستان بلکہ تمام عالم اسلام فخر کر تاہے جبکہ اس کے برعکس مذہب کے نام پر سیاست کرنےوالوںنے 70سالوں میں اپنے یونین کونسل تک کے عوام کو حقیقی معنوںمیں شعور دیا نہ ہی مذہب کے نام پر سیا ست کرنے والوں نے عالمی دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ روشناس کرایا جس کی وجہ سے دنیا اسلام کے حقیقی روح سے ناشناس رہی ،عمران خان نے صرف 13منٹ میں جس مدلل پرُ اثر اور حقیقی معنوں میں اسلام کے فلسفہ کو سمجھا یا جس نے حقیقت میں مدینے کی یاد تازہ کی ، عمران خان پاکستان نہیں بلکہ امت مسلمہ کے عظیم لیڈراُبھر کر سامنے آئے ، اس سے پہلے ہمارے وزیر یا ترجمان بھیک کا کٹورالے کر معافی تلافی اور گزارشات پر اپنے تقریر کا اختتام کرتے تھے لیکن عمران خان نے جرا¿تمندانہ طورپر کشمیر کا سفیر بن کر کشمیر کا مقدمہ لڑا اس کی نظیر نہیں ملتی ، آج بحثیت صوبائی صدر تحریک انصاف فخر محسو س کرتاہوں نہ صر ف میں بلکہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن فخر محسوس کر تاہے کہ ہم نے جس لیڈر کی پیروی کی ،اس نے پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی، انٹرنیشنل فورم پر جس طرح فلسطین کے حقوق کی بات اور فلسطین کے آزادی تک اسرائیل کو تقسیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا اس پر فلسطینی کشمیری عوام اور تمام امت مسلمہ فخر کررہی ہے ڈاکٹر منیر بلوچ نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر کشمیریوں فلسطینیوں اور مظلوم مسلمانوں کا مقدمہ لڑنے والے وزیراعظم پاکستان عمران خان ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے اور اب عوام مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں اور کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدے کرنے والوں سے بحوبی واقف ہے ان کے لانگ مارچ یا آزادی مارچ کا مقصد صرف اپنے سیاسی دکانداری چمکانے کے علاوہ اور کچھ نہیں ان کے لانگ مارچ سے وزیراعظم پاکستان کیلئے پاکستانی عوام کے دل میں جو مقام ہے وہ قطعی کم نہیں ہوگا بلکہ سیاست کے نام پر عوام کا استحصال کرنے والوں کے محاسبہ کا وقت آچکا ہے کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے شعوری سیاست سے پاکستان میں واقعی حقیقی تبدیلی آچکی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.