چمن دھماکے کی مذمت، شٹرڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کا اعلان ، جعفر خان کاکڑ

0

- Advertisement -

تاجر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءجعفر خان کاکڑ نے جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما حضرت مولانا محمد حنیف ودیگر کے چمن بم دھماکے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے مولانا محمد حنیف شہید کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے اس طرح کے واقعات سے صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے جمعیت علمائے اسلام ایک پرامن سیاسی و مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے جدوجہد کی ہے ہم علما کرام کی شہادتوں پر خاموش نہیں رہ سکتے انہوںنے کہاکہ بلوچستان حکومت فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کرے اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے عوام ،تاجر برداری اور سیاسی مذہبی جماعتیں شٹرڈاﺅن ہڑتال کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.