- Advertisement -
بلوچستان کے ایک الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے انتخاب کو کالعدم قرار دیکر انکے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے
قاسم سوری کوئٹہ شہر سے قومی اسمبلی کی نشست NA265 سے کامیاب ہوئے تھے انکی کامیابی کو نوابزادہ لشکری رئیسانی نے چینلج کیا تھا بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل ٹربیونل نے نوابزادہ لشکری رئیسانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جمعہ کے روز فیصلہ سناتے ہوئے ٹربیونل نے قرار دیا کہ حلقے میں دھاندلی ہوئی ہے حلقے میں پڑنے والے ایک لاکھ 14 ہزار ووٹوں میں سے 65 ہزار ووٹ بوگس تھے عدالت نے قاسم سوری کے کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیکر حلقے میں نئے سرے سے انتخاب کرانے کا حکم دیا۔