ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ادویات کا فقدان، مرہم پٹی تک نہیں

0

- Advertisement -

ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ادویات کا فقدان و انسانیت کی تذلیل ہورہی ہے یہاں پر آنے والے مریضوں کو بیماری و ادویات کے حصول کے دہرے اذیت سے گذرنا پڑتاہے مریضوں کے لئے تمام قسم کے چھوٹے بڑے ادویات قیمت سے خرید کر لا ئے جاتے ہیں ستم بر ستم یہ ہے کہ ایمرجنسی کے ادویات ناپید ہیں سوئی دہاگہ اور مرہم پٹی کے لئے مریض یا اس کے تیمار دار کو میڈیکلوں کا چکر لگانا پڑتا ہے جبکہ اس صورت سے حکومت اور ٹیچنگ ہسپتال کا انتظامیہ بے خبر ہے بلوچستان کے دوسرے بڑے ہسپتال کو جس طرح سے نظر اندز کیا گیا ہے وہ ایک المیہ نہیں بلکہ متعدد المیوں کا مجموعہ ہے یہاں پر آنے والے مریض جو صحت کا کے آس لیکر آتے ہیںجبکہ وہ جسمانی بیماری کے ساتھ ذہنی امراض کے شکار ہوتے ہیں صحت مند ہونے کے لئے صفائی ایک ضروری عنصر ہوتا ہے ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں صفائی کے بجائے گندگی کا راج ہے ہر طرف پڑے ہوئے کچروں کے ڈہیر اور میڈیکل وارڈوں سے اٹھنے کی والی تعفن سے متعدد امراض جنم لیتے ہیں ان وارڈوں میں انسان نہیں بلکہ جانوروں کا علاج بھی ان کی توہین ہے یہ صورت حال کیوں ہے کس کی وجہ سے ہر ایک اپنے سے ذمہ داری تال رہا ہے جب کہ عوام ہے جو ہر طرح سے مایوس ہے دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مریض مجوری کی صورت میں سسک کر جان دیتے ہیں یا پھر پرائیو ٹ کلینکوں میں بھاری بھر کم علاج و معالجہ کے اخراجات برداشت کر نے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.