ُپشین : آوار کتوں کا راج،شہری پریشان

0

- Advertisement -

پشن شہر اور اطراف میں آوار کتوں کا راج، بچے باولے کتوں کے نشانے پر ،شہری پریشان، شہر میں جہاں آوارہ اور باولے کتوں کی بہتات ہےں وہی ہسپتال میں اینٹی ریبیز ویکسین کی شدید قلت ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام پشےن کے قریبی علاقے کلی تورہ شاہ میں پاگل کتے کے کاٹنے سے ایک سالہ بی بی نبیلا، تین سالہ ملائیکہ،تین سالہ سجاد اور آٹھ سالہ انعام اللہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت سول ہسپتال پشےن منتقل کیا گیا مگر ڈی ایچ کیوہسپتال میں کتے کے کاٹنے کے بعد لگائی جانیوالی ویکسین (اینٹی ربییز) موجود نہیں تھی والدین نے بازار سے ویکسین خرید کر بچوں کو لگوائےں ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پشےن کو تمام ضروری ادویات کی فراہمی حقیقت کے برعکس ہے ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث غریب مریض بازار میں پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں سے مہگنی ادویات خصوصاً اینٹی ریبیز ویکسین خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ دریں اثناءمتاثرہ بچوں کے والدین اور شہریوں نے انتظامیہ سے شہر اور اطراف میں راج کرنے والے آوارہ اور پاگل کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.