بارکھان ، نو جوان پر تیزاب پھینکنے کے مقد مہ:ملزم کو عمر قید

0

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارکھان بمقام رکنی نے نو جوان پر تیزاب پھینکنے کے مقد مہ میں نا مز د ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میںملزم کومزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔ واضح رہے کہ ٹاﺅن بارکھان کے رہا ئشی محمد اقبال ولد محمد جان قوم بٹیانی سومن نے رشتے کے تنازعے پر سال 2018 میں مجاہد اقبال نا می نو جوان پر تیزاب پھینکا تھا جس سے اس کا جسم جھلس گیا تھا بتا یا جا رہا ہے کہ مجاہد کی منگنی ایک لڑکی سے ہوئی تھی مگر ملزم چاہتا تھا کہ وہ اس سے شادی کرے اور مجاہد کو منع کیا تھا کہ اس لڑکی سے منگنی توڑ دے مگر اس نے انکار کیااس وجہ سے ملزم نے مجاہد پر تیزاب پھینک دیا اور وہ مکمل طور پر جھلس گئے مگر اس لڑکی نے پھر بھی مجاہد اقبال سے شادی کی حالانکہ اس کا جسم پورا جل/جھلس گیا تھا۔ ملزم کے کیس کی پیروی عتیق الرحمن بزدار ایڈووکیٹ نے کی اور استغاثہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اسد رشید پیش ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.