
- Advertisement -
واشک جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے صوبائی حکومت کا ضلع واشک کو پی ایس ڈی پی میں نظرانداز اور ضلع کے انتظامی امور میں مداخلت کے خلاف بسیمہ میں واقع سی پیک روڑ بسیمہ پر اپنے سینکڑوں پارٹی کارکنوں حامیوں کے ہمراہ گھنٹوں دھرنا دیا اور سی پیک روڑ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیئے معطل کر دی دھرنے کے باعث خاران ٹو بسیمہ سی پیک روڑ سمیت مکران سے آنے والے مسافر کوچز کے سواریوں تیل و مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا دھرنے میں صدر مسلم لیگ(ن) رخشان ڈویژن نوابزادہ شہریار نوشیروانی چیئرمین شاہدگل ملازئی ضلعی صدر بی این پی انجینئر سیف الرحمان میربالاچ رودینی میرنورآحمد میروانی صدر پی پی پی نعیم بلوچ سردار جلیل آحمد سرگلزئی نذرجان ایڈوکیٹ حاجی سمیع اللہ ریکی حاجی بشارت اللہ آلہ زئی حاجی بلوچ خان ریکی ملا عبید اللہ رمضان ملنگزئی مولوی محمد امین عبدالغہاث و دیگر علاقائی معتبرین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع ایم پی اے واشک حاجی ذابد علی ریکی سے آئی جی ایف سی ساوتھ سعید آحمد نے رابطہ کی اور کمانڈنٹ ایف سی ایک سو آٹھ ونگ لیفٹیننٹ مینر اعوان اے سی بسیمہ جاوید ڈومکی نے مزاکرات کئے اور ایم پی اے واشک کو انکے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی جس پر دھرنے کے مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔