زلزلہ متاثرین کا ہر ممکن مدد کرینگے ، ملک خدابخش لانگو

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش نے آزادکشمےر سمےت پنجاب کے دےگر اضلاع مےں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان کا دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے ہر ممکن تعاون کرینگے قدرتی آفات کا ہمےں صبر وہمت سے مقابلہ کرنا چاہیے مشکل کی اس گھڑی مےں بی اے پی متاثرےن کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ جس طرح سابقہ ادوار کے قدرتی آفات کے دوران ملک کے عوام نے اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ شریک ہوکر یقین دلا یا کہ وہ کسی طرح تنہا نہیں اس دکھ کے موقع پربھی ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی ان کے ساتھ ہے اور ہر مالی مدد کرنے کیلئے تیار ہے زلزلے کے بعد جس بہتر انداز مےں پاک افواج کے جوانوں نے رےلیف کا کام شروع کےا وہ قابل تعریف ہے پاک افواج جہاں ملکی سرحدوں کی حفاظت اور اندوروں ملک عوام کی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے قدرتی آفات مےں بھی کسی طور پیچھے نہےں بلکہ عوام کی ہر ممکن مدد کے لئے دن رات اپنا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہےںانہوںنے مرحومین کیلئے دعا مغرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.