- Advertisement -
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوٸٹہ کے جواٸنٹ سیکریٹری میر عبدالغفور سرپرہ نے اپنے ایک بیان میں ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء اور السراج پٹرولیم سروسز کے مالک میر ولی محمد لہڑی کو بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میر ولی لہڑی کی شمولیت بی این پی کے لیے ایک نیک شگون ہے۔ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قائدانہ صلاحیت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے آج میر ولی لہڑی جیسے نامور شخصیات کی پارٹی میں شمولیت بلوچستان نیشنل پارٹی کی طاقت میں اور اضافہ کردیا ہے