پشتون کلچر ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا

0

- Advertisement -

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے تمام پشتونوں کو پشتون ثقافتی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون کلچر ڈے کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں رنگارنگ پروگرام کا انعقاد خوش ائند امر ہے، بلوچستان میں آباد تمام قبائل کواپنی زبان ،ثقافت اور روایات کو ترویج کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ بلوچستان پشتون، بلوچ، سندھی، ہزارہ، سیٹلرز اور دیگر اقوام پر مشتمل خوبصورت گلدستہ ہے، نوجوان نسل کو اپنی زبان، ثقافت، علاقائی روایات کے فروغ کے لیے اپنی اقوام کے معتبرین سے رہنمائی حاصل کر کے ملک و صوبے کے لیے اپنی خدمات وقف کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام کے موقع پر پنڈال کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل کا کلچر ڈے کے پروگرام میں آنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں پشتون ثقافتی پگڑی لنگئی پہنائی جبکہ مختلف اسٹال کا دورہ کرنے کے بعد ایڈمنسٹریڑ کوئٹہ نے اپنے عملے کے ہمراہ پشتو اتن بھی کی. طارق جاوید مینگل نے مزید کہا کہ پشتون ثقافت امن، بھائی چارے اور حسین روایات کا امین ہے میٹروپولیٹین کارپوریشن کے حکام صوبے میں آباد تمام اقوام کو اپنی کلچر ڈے منانے میں بھرپور معاونت کریگی اس لیے صوبے میں اباد بلوچ، ہزارہ، کشمیری، سندھی، آباد کاروں سمیت تمام اقوام کو اپنی کلچر ڈے بھرپور انداز میں منانے چاہیں تا کہ بلوچستان میں محبتوں، بھائی چارے اور اخوت کے فضا کو مزید فروغ ملیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.