جمعہ خان بادیزئی ہلال کا احمر بلوچستان کے نئے چیئرمین ایڈووکیٹ اکرم شاہ سے ملاقات

0

- Advertisement -

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جمعہ خان بادیزئی ،سینئر نائب صدر صلاح الدین ،سینئر ممبر عبدالوہاب ،سرور احمد ،جانان اچکزئی ،یوسف ایڈووکیٹ اور دیگر نے ہلال احمر بلوچستان کے نئے چیئرمین ایڈووکیٹ اکرم شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کے دوران اکرم شاہ نے کہاکہ ہلال احمر بلوچستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہیے کہ متوسط اور ضرورت مند لوگوں کی بلا تفریق خدمت ہو اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوے ادارے نے ابتدائی طورپر صوبے کے دو اظلاع دکی اور قلعہ عبداللہ میں امیونائزیشن کے بڑے پروجیکٹس پر کام زوشور سے جاری ہیے علاوہ ازیں مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں فرسٹ ایڈ ڈیپارٹمنٹ طلبا و طالبات کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ایڈوانس قسم کے ٹرئینگ دے رہا ہیے تاکہ مستقبل میں طلبا و طالبات اپنی اور دوسروں کی مدد کرنے کے اہل ہوجاے جس سے انسانی جانوں کی ضیاع کم ہوسکتی ہیے. انکا مزید کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی معاشرے میں اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کیونکہ یہ واحد ادارہ ہیے جو مشکل گھڑی میں لوگوں کا سہارا بن کے انکی خدمت میں پیش پیش رہتا ہیے. اس موقع پر صدر جمعہ خان بادیزئی نے ہلال احمر بلوچستان کے چیئرمین ایڈووکیٹ اکرم شاہ کو یقین دلایا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں چیمبر ہلال احمر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیے. آخر میں چیئرمین ہلال احمر نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جمعہ خان بادیزئی کو یادگاری شیلڈ پیش کیا. اس موقع پر ہلال احمر کے پروگرام آفیسر ایوب خان وفد کو صوبے میں جاری مختلف پروجیکٹس سے متعلق آگاہ کرتا رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.