
- Advertisement -
دالبندین میں مقتولہ نمرتا چندانی کے حق میںاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دالبندین ہندو برادری کی جانب سے ہندو محلہ دالبندین کے مندر میں صوبہ سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی آصفہ بی بی ڈینٹل کالج کی اسٹوڈنٹس نمرتا چندانی کی قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی تصویر کے سامنے شمعیں جلا کر اسکے لیئے دعا کی گئی اور ہندو برادری دالبندین کے مظاہرین کا کہنا تھا ہم اس مشکل گھڑی میں مر حومہ کے خاندان کے ساتھ ہے اس موقع پر دالبندین ہندو برادری کے چھوٹے بڑے اور بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر حکومت سندھ ،چیف جسٹس سندھ ودیگر اعلی حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ کردیا۔