
- Advertisement -
تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود بلوچستان کے پسماندہ ترین تحصیل ماشکیل کے کئی اسکول استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں ، ماشکیل شہر سے چالیس کلو میٹر دور گورئمنٹ پرائمری سکول ہوکی رود کی سکول ساختہ حالی کا شکار ہے گورئمنٹ پرائمری سکول ہوکی رود کئی سالوں سے بند ہے سکول میں نہ دروازہ اور نہ ہی کھڑکی ہے جس کی باعث علاقے کے بچے تعلیم جیسے عظیم زیور سے محروم ہیں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ یہ سکول کئی سالوں سے استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے جو کہ اب ہمارے بچوں کا تعلیم تباہ ہے یاد رہے کہ ماشکیل میں تقریباً چالیس کے قریب محکمہ تعلیم کے پوسٹس خالی ہے جس کی وجہ سے ماشکیل شہر اور دور دراز کے بیشتر اسکول بند ہے حکومت بلوچستان نے چار مہینے پہلے محکمہ تعلیم کے خالی آسامیوں کا اعلان کیا تھا جس میں ماشکیل کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں نے فارم جمع کئے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومتی پالیسی کی وجہ سے نوجوان کے فارم ریجیکٹ ہوئے کیونکہ تعیناتی سے پہلے سی ٹی اور پی ٹی سی کے شرائط لگائے گئے تھے بلوچستان کے پسماندہ ترین تحصیل ماشکیل کے سیاسی و سماجی حلقوں نے مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی اور حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سی ٹی اور پی ٹی سی کے شرائط کو فوری طور پر ختم کریں اور ماشکیل کے ساختہ حال تعلیمی صورتحال کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیا جائے تاکہ علاقے کے بچوں کا تعلیم تباہ نہ ہو اور یہ بچے مستقبل میں اپنے علاقے کے خدمت کر سکیں۔