مولافضل الرحمن نے گرفتاری والا کام کیا تو پکڑیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ

QUETTA: September 19 – Federal Minister for Interior Syed Ijaz Ahmed Shah chairing a high level meeting regarding line order situation at Chief Secretary Office. APP photo by Mohsin Naseer
- Advertisement -
وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمن اسلام آباد دھرنا نادیں ،خوریشد شاہ کی گرفتاری سے سیاسی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نواز شریف سمیت کسی سےحکومت ڈیل نہیں یہ بات انہوں نے پانے مختصر دورہ کوئٹہ کے موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان فصیل اصفر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے پر فورسز کی کارکردگی قابل ستائش ہے استعداد کار بڑھانے اور حوصلہ افرائی کیلئے آیا ہوں چاہتے ہیں کہ عوام کوامن وامان کی بہرتن سہولیات کی فراہمی فراہمی ممکن بنائیں۔انہوں نے کہاکہ واپس اسلام آباد جاکر بلوچستان کے مسائل حل کروں گا بلوچستان کی مسائل سے باخبر ہوں ملک کی سرحدوں کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ جل مکمل ہوگا بلوچستان حکومت سے اتحادیوں کی کوئی ناراضگی نہیں۔ آج کل کےزمانے میں دشمن ملک کے مقامی لوگوں کو استعمال کرتا ہے میڈیا عوام اور معاشرے کو بھارت کی کارستانیوں سے متعلق آگاہ کریں حکومت نےبھارت اور فغانستان کو اہنے انداز میں آگاہ کیا۔کشمیر کی صورتحال ہر یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد دھرنا نادیں۔مولانا خودکشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔اعجازاحمد شاہ نے کہاہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن حکومت کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دی سکتی انکی گرفتاری سے ملکی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اگرکوئی غلط کام کرے تو کیا اسے کچھ نہ کہا جائے ان کا کہنا تھا کہ درہردہ ملک میں کوئی پالیسی نہیں بنتی یہ پرانے زمانے کی باتیں ہیں موجودہ دور میں سب کچھ سامنے ہوتا یے میاں نواز شریف سے کی گرفتاری یا ان کو ڈیل دینے سے حکومت کا تعلق نہیں ان کو نیب نے گرفتار کیا ہے اورنیب کے بارگین کرنے کا اپنا طریقہ کار ہے۔۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی کسی سے ڈیل نہیں دھرنا دینے مولانا فضل الرحمن کا حق ہے لیکن کوئی قانون ہاتھ میں نہ لیں