
- Advertisement -
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائرنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے کہا ہے کہ کشمیری بے یار ومددگار نہیں اللہ تعالی کے مدد اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا جس میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور سینیٹ و قومی اسمبلی کے ممبران کے علاوہ ملک کے سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندگان نے حصہ لیا اور جس نے مکمل کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جس سے یہ بات ثابت ہوگیا ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں یہ ایک مثبت پیغام ہے مودی کیلئے انہوںنے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلواتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اکیلے نہیں بلکہ پورا پاکستان ا±ن کے ساتھ کھڑا ہے کشمیری عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیری عوام کے حقوق کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہیں بھارت خطے میں امن ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے مقبوضہ کشمیر میں اشیاءخوردنوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی مگر بھارت کشمیری عوام کو جان بوجھ کر کرفیو میں رکھا ہے کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ایک عالمی تنازع ہے جو بین الاقوامی قوانین سیکیورٹی کونسل کی قرارداد سے حل ہو گاانہوںنے کہاکہ کشمیر کامسئلہ حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعملدرآمد کیا جائے بھارت خطے میں امن ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں اگرخطے میں توازن بگڑ گیا تو اس کی تمام ترذمہ دار بھارت ہونگے کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد میں جانی و مالی قربانیاں پیش کر رہے ہےں بھارتی اقدام غیر قانونی انسانی حقوق کے منافی ہے بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کشمیر میں اپنے ظلم وجارحیت کاسلسلہ جاری رکھا ہے دنیا بھارتی مظالم کا فوری طور پر نوٹس لے بھارت حالات کو خراب پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں پاک فوج اورعوام کشمیر ی عوام کے ساتھ ہے