چائنہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا سنہری مواقع موجود ہیں، جمعہ خان

0

- Advertisement -

ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمعہ خان بادیزیی نے کہا ہے کہ صوبے کے امپورٹرز کے لئے ٹیکس فری اشیا درآمدی کے ذ ر یعے چائنہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا سنہری مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چائینیز ایمن لاجسٹک کمپنی کی جانب سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کو ان 313 درآمدی اشیا کی لسٹ فراہمی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیاجو چائنہ میں ٹیکس فری قرار دی گئی ہیںجمعہ خان بادیزئی کا کہنا تھا کہ چائینیز ایمن لاجسٹک کمپنی کے چیئرمین اینڈرسن کے دورہ چیمبر آف کامرس کے موقع پر چیمبر کے عہد یداران اور ممبران کی جانب سے ان پاکستانی درآمدی اشیا کی لسٹ فراہمی کا کہا گیا تھا جس کے بعد کمپنی کی جانب سے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کو ان 313 پاکستانی بر آمدی اشیا کی لسٹ فراہم کردی ہیں جو آئندہ تین برس کے لئے چائنہ میں ٹیکس فری قرار دی گئی ہیںٹیکس فری آئٹمز کے درآمدی سے پاکستان اور بلوچستان کے ایکسپورٹرز کو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک اور صوبے کی معیشت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ جن امپورٹرز کو ٹیکس فری اشیا کے متعلق معلومات درکار ہیں ان کی چیمبر آف کامرس ہر ممکن مدد کرے گی ان کا کہنا تھا کہ چین کے تجارتی شہر یو میں پہلی بار پاکستانی ایکسپورٹرز کو پاکستان پویلین کے نام سے جگہ ملی ہے جہاں پاکستانی ایکسپورٹرز اپنے پروڈکٹس کی نمائش کرا سکتے ہیں یو شہر تجارتی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ سنٹر پوائنٹ بھی ہے جہاں دنیا بھر کے ممالک کے لئے نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کو نمائش میں موجود اشیا میں دلچسپی ہوتی ہے کمپنی ان سے براہ راست رابطے کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی کے چیئرمین کے دورہ چیمبر آف کامرس کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.