
- Advertisement -
قلات میں سبزی و فروٹ مارکیٹ کے ایریا کلی گوم کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم پینے کے پانی کیلئے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کلی گوم کے اس علاقے میں کئی گھرانے پانی کے حصول کیلئے سرگرداں ہیں۔ گوم کے اندر سرکاری ٹیوب ویل کے پانی سے بھی مکین محروم ہے جبکہ مارکیٹ کے سامنے کارواش سروس کو پانی کی کثرت سے فراہمی ہورہی ہے مگر مذکورہ پائپ لائنوں سے کارواش سروس کی وجہ سے مکینوں کو فراہمی نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل خیل کے واٹر ٹینکیوں سے پانی سپلائی ہوتی تھی مگر اب نہیں ہورہی دوسری جانب نئی مارکیٹ کیلئے واٹر سپلائی جوکہ تیار ہے اور یہ ٹیوب ویل متاثرہ گھروں کے ساتھ ہی ہے ڈی سی قلات شیہک بلوچ ،ایکسیئن پی ایچ ای رحمت اللہ زہری سے مطالبہ کیا کہ ہمارے محلے کو پہلے والے لائنوں سے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے یا نئی مارکیٹ کیلئے تیار ٹیوب ویل کو اسٹارٹ کرکے پانی فراہم کی جائے تاکہ مکین سکھ کا سانس لیں۔