تحصیل نوکنڈی کے رورل ہیلتھ سینٹر کوڈی ایچ کیوکادرجہ تو مل گیا

0

- Advertisement -

تحصیل نوکنڈی کے رورل ہیلتھ سینٹر کوڈی ایچ کیوکادرجہ تو مل گیا مگر اس میں کوئی طبعی سہولت موجود نہیں ، میل ڈاکٹر موجود ہے اور نہ ہی فیمیل ڈاکٹر ،ایکسرے مشین ناکارہ ہے ،مریضوں کو سخت مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے تحصیل نوکنڈی جو اس وقت 25 ہزار کے لگ بھگ آبادی ہے اورحال ہی میں اسے اپ گریڈ کردیامگر مذکورہ ہسپتال میں کئی عرصہ گزرجانے کے باوجود میل اور فیمیل ڈاکٹرزتعینات نہ ہوسکے جس کی وجہ سے شہریوں کومشکلات در پیش ہیں ورخاص کر زچہ بچہ کے کیسز میں خواتین سخت مشکلات درپیش ہوتی ہیں اور انہیں ایمرجنسی کی صورت میں دالبندین یاکوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے ،طویل راستے کی صورت میں اکثرخواتین ادھورے راستے میں زندگی کے بازی ہارجاتے ہیں جبکہ اسکے علاوہ میل ڈاکٹر کی پوسٹ بھی عرصہ درازسے خالی ہے اور تو اور ہسپتال کے ایکسرے مشین بھی ناکارہ خراب پڑی ہے مگر تاحال انہیں مرمت نہیں۔کیاجاسکاتفتان،کچاو،سیندک،اور دیگررورل ایریاسے آنے والے مریضوں کوایکسرے مشین ودیگر طبعی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دالبندین شہرکاروخ کرتے ہےںجبکہ اس کے علاوہ ہسپتال میں ادویات کابھی فقدان ہے اور غریب لوگ بازار کے میڈیکل سے ادویات خریدنے پرمجبورہوگئے ہے حال ہی میں ڈینٹل ڈاکٹر تعینات توکردیامگر ہسپتال میں کوئی مشینری اور دیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر بھی مایوس ہوکر واپس چلے گئے شہریوں نے صوبائی وزیرصحت ،وزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر سے مطالبہ کیاکہ وہ اس گھمبیراورحل طلب مسلے پر ہنگامی بنیادوں پر اقتدام اٹھاکر نوکنڈی کے ہسپتال میں میل ڈاکٹراورفیمیل ڈاکٹرکی تعیناتی عمل میں لایاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.