صوبائی حکومت مضبوط و مستحکم ہے، محمد خان لہڑی

0

- Advertisement -

صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیر بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت مضبوط و مستحکم ہے حلقہ انتخاب میں بلیک ٹاپ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 40کروڑ روپے کے ٹینڈر ہوچکے ہیں جلد ہی سڑکوں کی تعمیر پر کام شروع ہوگا ہم نے حلقہ عوام خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے صوبے کی مجموعی ترقی بالخصوص نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے ذریعے صحیح سمت میں رہنمائی کے لئے مثبت پالیسیاں اپنائیں گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے سیکورٹی اداروں کو واضح وژ ن دیا جس پر عملدرآمد سے آج صوبے میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے صوبے میں پہلی مرتبہ پولیس لیویز جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مالی مشکلات کے باوجود اپ گریڈیشن کا عمل کردیا گیا ہے جس کا تمام کریڈٹ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی حکومت کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم روایتوں کے پاسدار اورامین ہیں یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن سمیت حکومت مخالف طبقات کی تنقید کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہوئے اس کا جواب اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دے رہے ہیں صوبائی مشیر تعلم حاجی محمد خان لھڑی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پائیدار ترقی کے دیرپا پروگرام پر عمل پیرا ہے ہمارا ویڑن و مشن ملک صوبے اور عوام کی خدمت ہے جس پر پوری تندہی اور یکسوئی سے گامزن ہیں حکومتی ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور کسی پر تنقید کئے بغیر پازیٹیو وئے میں بلا شبہ حکومت بلوچستان کی کارکردگی دیگر صوبوں سے نمایاں ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی گڈ گورننس کے لیے متعین کردہ عمل دراآمد حصول کو جاتا ہے ہم نے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور انشائاللہ یہ تسلسل بلا تعطل جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.