کراچی بریانی اور سردار ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا

0

- Advertisement -

کوئٹہ ۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے پیر کے روز طوغی روڈ اور علمدارروڈ میں قائم مختلف ہوٹلز ، بیکرز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔دوران معائنہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مذکور کھانے پینے کے مراکز میں فروخت ہونے والی مختلف اشیاءکے معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔فوڈ اتھارٹی حکام نے کاروائی کرتے ہوئے واو¿ سویٹس اینڈ بیکرز کو انتباہ کے باوجود پروڈکشن ایریا میں گندگی، کھانے کی اشیاءڈھکی ہوئی نہ ہونے اور ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر سیل کر دیا جبکہ کراچی بریانی اور سردار ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری و مضر صحت اشیاءخوردونوش کی تیاری اور فروخت سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مزید برآں اتھارٹی حکام کی جانب سے متعدد کھانے پینے کے مراکز کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے جبکہ مذکورہ مراکز کے مالکان وعملے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردنوش کی تیاری یقینی بنانے اور صفائی کے انتظامات میں بہتری لانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.